کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  بدھ 23 جولائی 2014
صدر، کلفٹن، ڈیفنس،قیوم آباد، شاہراہ فیصل، کالا پل اورملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم یک دم تبدیل ہوگیا۔ فوٹو: فائل

صدر، کلفٹن، ڈیفنس،قیوم آباد، شاہراہ فیصل، کالا پل اورملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم یک دم تبدیل ہوگیا۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی رم جھم پھنوار برسنے کے بعد موسم کی سختی ماند پڑ گئی۔

علی الصبح مختلف علاقوں صدر، کلفٹن، ڈیفنس، قیوم آباد، شاہراہ فیصل، کالا پل اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد موسم نے پلٹی کھائی اور یک دم تبدیل ہوگیا، بارش کے بعد سڑکوں پر پانی تو جمع نہ ہوا البتہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی حادثات پیش آئے، اکثر حادثات موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ پیش آئے جو بریک لگاتے ہوئے اچانک پھسل گئے جبکہ بارش کے بعد خاکروب بھی سڑکوں پر نکل آئے اور نالیوں کے گرد جمع کچرا صاف کرکے انہیں کلئیر کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔