راولپنڈی پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 23 جولائی 2014
 پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیشی شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیشی شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: پولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے چکری انٹر چینج پر پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ حصوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 23 پستول، رائفل، 48 ہزار گولیاں، ایک سائلنسر اور ٹیلی اسکوپ شامل ہے، پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار ملزمان پشاور سے راولپنڈی آرہے تھے، ملزمان میں سے ایک کا تعلق کوہاٹ  جبکہ دوسرے کا چارسدہ سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔