مشکوک بولنگ ایکشن پر کیویز آل راؤنڈر کین ولیمسن پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  بدھ 23 جولائی 2014
ولیمسن کا بولنگ ایکشن آئی سی سی قواعد پر پورا نہیں اترتا اور وہ عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے کے اہل نہیں، بورڈ   فوٹو؛فائل

ولیمسن کا بولنگ ایکشن آئی سی سی قواعد پر پورا نہیں اترتا اور وہ عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے کے اہل نہیں، بورڈ فوٹو؛فائل

ویلنگٹن: کیویز آل راؤنڈر کین ولیمسن کے مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے ان پر انٹرنیشنل میچز میں بولنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

کیویز پارٹ ٹائم اسپن بولر کین ولیمسن کو گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر نے مشکوک ایکشن کے شبہہ پر بولنگ کرانے سے روک دیا تھا جس کے بعد ولیمسن کے بولنگ ایکشن کو بائیو مکینیکل ٹیسٹ کے لئے کارڈف میٹروپولیٹن یونیورسٹی بھیجا گیا جہاں ماہرین نے تصدیق کی کہ ولیمسن کا بولنگ ایکشن آئی سی سی قواعد پر پورا نہیں اترتا اور وہ عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے کے اہل نہیں۔

کارڈف حکام نے ولیمسن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بولنگ ایکشن درست کر کے دوبارہ بولنگ کرانے کے اہل ہوسکتے ہیں تاہم اس کے لئے انہیں دوبارہ ایکشن سے متعلق ٹیسٹ دینا ہوگا جبکہ ولیمسن کا کہنا ہے کہ عالمی کرکٹ میں بولنگ کرانے پر پابندی لگنا قابل افسوس ہے تاہم وہ خامیوں کو دور کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر گیند بازی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔