بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی کا سفر روکنے کےدرپے ہیں، شہباز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 23 جولائی 2014
پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،شہباز شریف  فوٹو:فائل

پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،شہباز شریف فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔

لاہورمیں رکن قومی اسمبلی جعفر خان لغاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،اس موقع پر منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، یہ وقت  انتشار پھیلانے کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  بعض عناصر مارچ کی آڑ میں ملک کی ترقی  کا سفر روکنے کے درپے ہیں لیکن کوئی بھی مارچ 18 کروڑ عوام کی  خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔