جمعرات اور جمعہ کو کراچی میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک  بدھ 23 جولائی 2014
رواں ماہ کے دوران ملک کے  بیشتر حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات۔فوٹو:فائل

رواں ماہ کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات۔فوٹو:فائل

کراچی: رواں ماہ کے دوران ملک میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جس کے تحت جمعرات اور جمعہ کو کراچی اور حیدرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والا مون سون کا نیا سسٹم اگلے 2 دن میں شدید ہوسکتا ہے جس کے تحت رواں ماہ کے دوران ملک کے  بیشتر حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے جمعہ تک زیریں سندھ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی ،حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بھی جمعرات اور جمعہ کو بارش ہوسکتی ہے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے مون سون بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم بالائی علاقوں میں داخل ہورہا ہے جس کے بعد پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ قلات،ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی جمعرات جمعہ کو بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے دوران بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،لاہور،ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بھی جمعہ اور ہفتے کو شدید بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔