پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوگی، دفترخارجہ

ویب ڈیسک  بدھ 23 جولائی 2014
پاک بھارت سیکریٹری خارجہ نے تعلقات بہتر بنانے کے لئے مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے پر بھی اتفاق کیا، دفترخارجہ  فوٹو: فائل

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ نے تعلقات بہتر بنانے کے لئے مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے پر بھی اتفاق کیا، دفترخارجہ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے 25 اگست کو ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ سجاتھا سنگھ نے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چوہدری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں طے پایا کہ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ 25 اگست کو مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ دفترخارجہ کے مطابق پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔