’’آئرن مین‘‘ جان ڈاؤنی زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

نیٹ نیوز  جمعرات 24 جولائی 2014
آمدنی 75 ملین ڈالر، راک جونسن 52 ملین ڈالر کیساتھ دوسرے، بریڈلی تیسرے نمبر پر رہے۔  فوٹو : فائل

آمدنی 75 ملین ڈالر، راک جونسن 52 ملین ڈالر کیساتھ دوسرے، بریڈلی تیسرے نمبر پر رہے۔ فوٹو : فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار رابرٹ جان ڈاؤنی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں رواں سال بھی پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

امریکی مالیاتی جریدے ’’فوربز‘‘ نے رواں سال زیادہ معاوضہ لینے والوں اداکاروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق 49 سالہ امریکی اداکار رابرٹ جان ڈاؤنی بدستور پہلے نمبر پرہیں۔ ان کی آمدنی کا تخمینہ اس سال بھی 75 ملین ڈالرسے زائد رہا ہے۔

انھوں نے ’’دی اوینجرز ‘‘اور ’’آئرن مین‘‘ میں مرکزی کردارادا کیا ہے اوران فلموں نے باکس آفس پر2013-14ء میں ایک ارب ڈالرسے زیادہ کا کاروبارکیا۔ سابق ریسلراور اداکار راک جونسن 52 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ بریڈلی کوپر46 ملین ڈالرکے ساتھ فوربزمیگزین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔