آنجہانی گلوکار جیمز براؤن کی زندگی پر مبنی فلم ’’گیٹ آن اپ‘‘ کا پریمیئر

نیٹ نیوز  جمعرات 24 جولائی 2014
فلم میں غریب ایک امریکی بچے کے گلوکار بننے اور شہرت تک کے نشیب و فراز دکھائے گئے ہیں۔  فوٹو : فائل

فلم میں غریب ایک امریکی بچے کے گلوکار بننے اور شہرت تک کے نشیب و فراز دکھائے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے آنجہانی گلوکار جیمز براؤن کی زندگی پر مبنی فلم ’’گیٹ آن اَپ‘‘ کا پریمیئر نیویارک میں منعقد ہوا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کوچار چاند لگا دیے۔ 

اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنے والے معروف امریکی سنگر جیمز براؤن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم ‘‘گیٹ آن اَپ ’’ کا پریمیئرنیویارک میں ہوا۔

ہدایتکار ٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کا گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ فلم میں منفرد اسٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز براؤن کا کردار چیدویک باس مین نے ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم یکم اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔