رائیونڈ آپریشن کا ماسٹر مائنڈ مولوی اسحاق گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جولائی 2014
حساس اداروں نے حجرہ شاہ مقیم میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل. فوٹو: اے ایف پی/فائل

حساس اداروں نے حجرہ شاہ مقیم میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل. فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے راوئیونڈ آپریشن کے سرغنہ مبینہ ملزم مولوی اسحاق کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے حجرہ شاہ مقیم میں کارروائی کرتے ہوئے رائیونڈ آپریشن کے ماسٹر مائنڈ مولوی اسحاق کو گرفتار کرلیا جبکہ حساس اداروں نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نوجوان لڑکوں پر بہلا پھسلا کر دہشتگردی کی تربیت دیتا تھا اور رائیونڈ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کو اسی نے دہشتگردی کی تربیت دی تھی۔

واضح رہے کہ 18 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے وزیراعظم نواز شریف کی رائیونڈ میں رہائشگاہ سے صرف ڈھائی کلو میٹر کے فاصلے پر دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا جس میں ایک ایلیٹ فورس کا جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔