افغانستان نے زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی

اے ایف پی  جمعـء 25 جولائی 2014
حریف کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاتح ٹیم 49.1 اوورز میں259 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔  فوٹو: اے ایف پی/فائل

حریف کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاتح ٹیم 49.1 اوورز میں259 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بولاوایو: افغانستان نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کو100 رنز سے شکست دے کر4میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

حریف کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فاتح ٹیم 49.1 اوورز میں259 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، شفیع اﷲ56، سمیع اﷲ شنواری40، ناصر جمال39، محمد نبی37اور گلبدین نائب 31رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈونلڈ تیریپانو نے63 رنز دے کر5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں میزبان سائیڈ38اوورز میں159رنز بنا سکی، ایک موقع پر29 رنزپر6وکٹیں گر چکی تھیں، ماروما (29) اور ڈیبیو کرنے والے رچمنڈ متمبامی (64) نے97 رنز جوڑ کر اسکور بہتر مقام تک پہنچایا، شرف الدین اشرف نے 3جبکہ آفتاب عالم اور دولت زدران نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔