بزرگ صحافی مجید نظامی لاہور میں سپرد خاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جولائی 2014
88 سالہ مجید نظامی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

88 سالہ مجید نظامی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

لاہور: گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرنے والے بزرگ صحافی اور مجید نظامی کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مجید نظامی کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے میسن روڈ پر باغ جناح میں ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی شہباز شریف سمیت بڑی تعداد میں اعلی شخصیات نے شرکت کی۔ مجید نظامی کی نماز جنازہ کے موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجید نظامی کو لاہور کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 88 سالہ مجید نظامی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ مجید نظامی 74 برس تک صحافت کے پیشے سے وابستہ رہے، اور حکومت پاکستان کی جانب سے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے پر انھیں مختلف اعزازات سے بھی نوازا جاتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔