کراچی میں 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ بجلی کا بریک ڈاؤن

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جولائی 2014
گزشتہ روز بھی سحری کے بعد کراچی بھر میں 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی فوٹو: فائل

گزشتہ روز بھی سحری کے بعد کراچی بھر میں 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی فوٹو: فائل

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران دوسرے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کا بڑا حصہ ایک مرتبہ پھر بجلی سے محروم ہوگیا۔

گزشتہ روز کی طرح آج بھی سحری کے فوری بعد شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ان میں صدر،لیاری، رنچھوڑ لائن، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، سلطان آباد، کینٹ، کھارادر، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، لانڈھی اور کیماڑی شامل ہیں۔  بجلی کی بندش کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دوسری جانب کے الیکٹرک کے عملے کی جانب بھی تسلی بخش جواب نہ دیئے جانے پر عوام کی کوفت بھی دہری ہوگئی تاہم 3 گھنٹے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا مرحلہ وار آغاز ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سحری کے بعد کراچی بھر میں 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔