کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، 2 ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 جولائی 2014
سہراب گوٹھ کےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے، پولیس
فوٹو؛ فائل

سہراب گوٹھ کےعلاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو؛ فائل

کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس اور رینجرز سے مقابلے میں د2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کی اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اوررینجرز کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کےمطابق سہراب گوٹھ مقابلے میں ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کے 3 ساتھیوں کو ایف بی ایریا سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔