اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ میرا بھارتی گانوں پر پرفارم کریں گی

شوبز رپورٹر  اتوار 27 جولائی 2014
عید پر ’’ویلکم میرا ‘‘ کے لیے ’’بے بی ڈول‘‘ اور’’ مجھے نولکھا منگوا دے رے ‘‘ پر ریہرسل جاری۔   فوٹو: فائل

عید پر ’’ویلکم میرا ‘‘ کے لیے ’’بے بی ڈول‘‘ اور’’ مجھے نولکھا منگوا دے رے ‘‘ پر ریہرسل جاری۔ فوٹو: فائل

لاہور: معروف اداکارہ میرا اپنے کیرئیر کے پہلے اسٹیج ڈرامے میں ’’بے بی ڈول‘‘ اور’’ مجھے نولکھا منگوادے رے ‘‘ جیسے مقبول گیتوں پر پرفارم کرینگی۔

وہ ان دنوں دونوں گیتوں کی ریہرسل میں مصروف ہیں جب کہ  ان گیتوں کو منفردانداز سے پیش کرنے کے لیے جہاں اداکارہ میرا نے سیٹ پر کچھ پروپس بھی رکھوائے ہیں، وہیں انھوں نے گیتوں کی مناسبت سے ڈریسز بھی تیار کروائے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا عیدالفطر پر تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ’’ویلکم میرا‘‘ میں پہلی بار پرفارم کرینگی۔ اس ڈرامے میں اداکارہ میرا کو بھاری معاوضے کے عوض سائن کیا گیا جب کہ  اداکارہ میرا کی وجہ سے تھیٹرکی معروف اداکاراؤں نے بھی عیدالفطر کے موقع پرپیش کیے جانے والے اسٹیج ڈراموں میں منفرد پرفارمنس کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اداکارہ میرا کو کوریوگرافر توفیق شاہ ریہرسل کروا رہے ہیں جب کہ  ان کے علاوہ اداکارہ صوبیہ خان ، کرینہ جان اور سنہری خان بھی ڈانس پرفارمنس کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔