کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 27 جولائی 2014
دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جس میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔   فوٹو: فائل

دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا جس میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: قندھاری بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام کی بڑی تعداد کوئٹہ کے مشہور قندھاری بازار میں عید کی خریداری میں مصروف تھی کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔