’’ایکسپریس نیوز‘‘ کا پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ فنکاروں کی نئی ٹیم کے ساتھ آج پیش کیا جائیگا

قیصر افتخار  پير 28 جولائی 2014
سیاسی تھیٹر کی ٹیم میں شامل ثوبیہ خان، سردار کمال، ببورانا اور چاند برال کا گروپ فوٹو۔ فوٹو: ایکسپریس

سیاسی تھیٹر کی ٹیم میں شامل ثوبیہ خان، سردار کمال، ببورانا اور چاند برال کا گروپ فوٹو۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کا نیا پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ فنکاروں کی نئی ٹیم کے ساتھ آج سے رات گیارہ بجے پیش کیا جائے گا۔

پروگرام کے میزبان معروف شاعراورمصنف وصی شاہ ہیں جب کہ پروگرام کی ٹیم میں کامیڈین سردارکمال کے علاوہ ظفری خان، چاند برال، ببورانا اورثوبیہ خان کوبھی شامل کرلیا گیا ہے۔ پروگرام کے اسکرپٹ رائٹر عابد فاروق، پروڈیوسراورڈائریکٹرقاسم سندھو اورایگزیکٹوپروڈیوسریاسر سواتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کونئے اندازسے پیش کرنے کے لیے ایکسپریس اسٹوڈیوزمیں ایک خوبصورت اورقیمتی سیٹ تیارکیا گیا ہے جس کومعروف ڈیزائنرز نے بڑی مہارت کے ساتھ ڈیزائن کیا ہے۔ جب کہ پروگرام کی ٹیم نے اس شوکے ذریعے لوگوں میں خوشیاں باٹنے کے لیے بھی خوب تیاری کررکھی ہے۔

پروگرام کے میزبان توویسے وصی شاہ ہیں لیکن ثوبیہ خان ان کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دینگی۔ اس کے علاوہ سردارکمال، ظفری خان، ببورانااورچاندبرال اپنے مخصوص انداز سے پرفارم کرینگے۔ پروگرام میں ناظرین کوانٹرٹین کرنے کے لیے نئے سیگمنٹ بھی تیارکیے گئے ہیں جب کہ روح کی غزا موسیقی کا بھی خاص سیگمنٹ ہے جس میں مقبول گیت پیش کیے جائینگے۔’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے پروگرام کے میزبان وصی شاہ نے بتایاکہ ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔

روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون، ایکسپریس نیوز اورایکسپریس انٹرٹینمنٹ ہر لحاظ سے بہترین کام کررہے ہیں اوراس ادارے کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں پرکام کرنیوالے لوگ جہاں ہمیں باخبررکھتے ہیں،وہیں ہماری تفریح کا بھی خاص خیال رکھتے ہے۔ سیاسی تھیٹربھی اسی انداز کا ایک پروگرام ہے جس کونئی ٹیم اورنئے سیگمنٹ کے ساتھ ہم پیش کرینگے۔

اداکارہ ثوبیہ خان، سردارکمال، ببورانا، ظفری خان اورچاند برال کا کہنا تھا کہ طنزومزاح کے پروگرام اس وقت ملک بھر کی عوام کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔جہاں تک بات سیاسی تھیٹرکی ہے تو راتوں رات شہرت کی بلندیوں کوچھونے والے اس پروگرام میں ناظرین کے لیے آنیوالے دنوں میںبہت کچھ ہوگا۔ پروگرام میں جہاں مہمانوں کے ساتھ دلچسپ گفتگوکی جائے گی،وہیں سریلے گیت بھی سنائے جائینگے، جب کہ کبھی کبھی ڈانس پرفارمنسز بھی پروگرام میں شامل ہونگی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پروگرام ایک مکمل تفریح سے بھرپورہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔