ثانیہ مرزا کو حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے ملنے پر سائنا ناخوش

اسپورٹس ڈیسک  پير 28 جولائی 2014
ثانیہ مرزا کو ایک کروڑ کا چیک مل گیا لیکن میں 2 برس سے اپنی انعامی رقم کا انتظار کررہی ہوں، بیڈمنٹن اسٹار سائنا۔ فوٹو: فائل

ثانیہ مرزا کو ایک کروڑ کا چیک مل گیا لیکن میں 2 برس سے اپنی انعامی رقم کا انتظار کررہی ہوں، بیڈمنٹن اسٹار سائنا۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نیہوال  ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے دیے جانے پر ناخوش ہیں، انھیں2012 کے لندن اولمپکس میں برانز میڈل جیتنے پر ریاست کی جانب سے اعلان کردہ 50 لاکھ کی انعامی رقم تاحال نہیں ملی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے سائنا نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ثانیہ مرزا کو تلنگانہ ریاست کا ایمبیسڈر بنائے جانے پر ایک کروڑ کا چیک مل گیا لیکن میں2 برس سے اپنی انعامی رقم کا انتظار کررہی ہوں،اس کا وعدہ ریاستی حکومت نے کیا تھا،توجہ دلانے پر ریاستی کے وزیر آئی ٹی نے سائنا کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملے جلد وزیر اعلیٰ کے نوٹس میںلاتے ہوئے اسے حل کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔