افغانستان نے فلسطین کو سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دے دی

این این آئی  پير 28 جولائی 2014
پاکستان میں تعینات فلسطین نے افغان صدر سے ملاقات میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی جس کا حامد کرزئی نے خیر مقدم کیا. فوٹو: فائل

پاکستان میں تعینات فلسطین نے افغان صدر سے ملاقات میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی جس کا حامد کرزئی نے خیر مقدم کیا. فوٹو: فائل

کابل: افغان صدرحامد کرزئی نے فلسطین کوکابل میں سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدراتی محل سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر ولید ابوعلی نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں افغانستان میں فلسطین کے سفارتخانے کی بات کی تھی جس کا حامد کرزئی نے خیر مقدم کیا ہے۔ حامد کرزئی نے افغانستان اور فلسطین کے باہمی تعلقات کو اہم قرار دیا۔ ابو علی نے بھی افغان عوام کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کیلیے مالی امداد بھیجے جانے اور ان کی نیک نیتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امداد سے افغان عوام کے قلبی احساس کی عکاسی ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔