افغانستان میں طالبان کو تیزی سے کامیابیاں مل رہی ہیں، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

خبر ایجنسیاں  پير 28 جولائی 2014
ہرہفتے طالبان کے حملوں میں 100 کے قریب سیکیورٹی اہلکارمارے جارہے ہیں، بعض اضلاع میں اہلکارفرار، امریکی اخبار۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ہرہفتے طالبان کے حملوں میں 100 کے قریب سیکیورٹی اہلکارمارے جارہے ہیں، بعض اضلاع میں اہلکارفرار، امریکی اخبار۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کابل / نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے دعویٰ کیاہے کہ افغانستان میں طالبان کو تیزی سے کامیابیاں مل رہی ہیں اوروہ کابل کے قریب پہنچ گئے۔

ہرہفتے طالبان کے حملوںمیں 100کے قریب افغان سیکیورٹی اہلکارمارے جارہے ہیں۔ اتوارکو نیویارک ٹائمز نے افغان حکام اورقبائلی رہنماؤںکے حوالے سے بتایاکہ طالبان اب مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے دوردراز علاقوں تک محدود نہیںبلکہ دارالحکومت کابل کودوسرے علاقوں سے ملانے والی شاہراہوںاور علاقوںتک آپہنچے ہیں۔ کابل کے نزدیک 2اہم صوبوں کپیسااور ننگرہارپر بھی طالبان نے اثررسوخ حاصل کرلیا ہے۔ بعض اضلاع میں طالبان کے بڑے حملوںمیں سیکیورٹی اہلکارفرار ہوگئے جبکہ کچھ مقامات پرسیکیورٹی فورسز نے جان بچانے کے لیے ہتھیارپھینک دیے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کی کارروائیوںمیں تیزی کے بعدافغان حکام نے جانی نقصان سے متعلق رپورٹس کااجرا روک دیاہے۔ ایساف کمانڈرکا کہناتھا کہ افغان فوج مسلسل جانی نقصان برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ دریںاثنا افغانستان کے سرحدی شہراسپن بولدک میںقندھار صوبے کے پولیس چیف کے گھرپر حملہ ناکام بنادیا گیاجس میں 6طالبان مارے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق اسپن بولدک میں طالبان نے ایک اسکول میں گھس کر صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کے گھرپر فائرنگ کردی۔

حملے میں ایک شہری اورایک پولیس اہلکارہلاک ہوگیا۔علاوہ ازیں افغانستان کے سرحدی شہراسپن بولدک میں قندھار صوبے کے پولیس چیف کے گھر پر حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سرحدی قصبے اسپن بولدک میں طالبان نے ایک اسکول میں گھس کر صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کے گھرپر فائرنگ کردی۔ حملے میں ایک شہری اور ایک پولیس افسر ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں چھ طالبان مارے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔