عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے، پرویز رشید

ویب ڈیسک  پير 28 جولائی 2014
عمران خان میں آپریشن ضرب عضب کے لئے دعا کا بھی ظرف نہیں ہے، پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

عمران خان میں آپریشن ضرب عضب کے لئے دعا کا بھی ظرف نہیں ہے، پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کے اسلام آباد اور پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں جانے پر پابندی نہیں ہے، عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے، وہ صوبوں اوروفاق میں نفرتوں کی سازش کر رہے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان میں دہشت گردوں کو للکارنے کی ہمت نہیں ہے، عمران خان میں آپریشن ضرب عضب کے لئے دعا کا بھی ظرف نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے بنوں میں شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید مناتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگ پاکستانی ہیں لیکن انھیں پنجاب اور سندھ میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا جو کہ آئین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔