پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ میں لیلٰی اور میرا نے اپنا ڈرامہ لگالیا، اداکاراؤں کے درمیان لفظی جنگ

ویب ڈیسک  پير 28 جولائی 2014
انگریزی میں سوال پوچھنے پر میرا خفا ہوکر پروگرام ہی چھوڑ گئیں، فوٹو: ایکسپریس نیوز

انگریزی میں سوال پوچھنے پر میرا خفا ہوکر پروگرام ہی چھوڑ گئیں، فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: ایکسپریس نیوز کے مقبول پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ کی عکسبندی کے دوران اداکارہ میرا اور لیلیٰ نے اپنا ہی تھیٹر لگا کر ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کردی، رہی سہی کسر اس وقت پوری ہوئی جب پروگرام میں شریک ایک ساتھی فنکار نے ایک چھوٹا سا سوال پوچھ کر میرا کو ناراض کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کا پروگرام ’’سیاسی تھیٹر‘‘ اپنی انفرادیت کی وجہ سے عوام میں انتہائی مقبول ہے، عید الفطر کے موقع پر اس مقبول عام پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی تھی ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کے علاوہ معروف ادکاراؤں میرا اور لیلٰی کو لیکن جوں جوں پروگرام کی عکسبندی آگے بڑھتی گئی توفیق عمر کو پس مناظر میں چلے گئے اور شروع ہوئی لیلیٰ اور میرا کے درمیان لفظی جنگ۔

دونو اداکاراؤں کے درمیان صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب ماضی میں دوستی کا دم بھرنے والی میرا نے لیلیٰ کو اپنا دوست ماننے سے انکار کردیا، بس پھر کیا تھا لیلیٰ تو جیسے تاک میں ہی بیٹھیں تھیں انہوں نے تو میرا سے اپنی دوستی کو ہی بچپن کی بھول قرار دے دیا ، کہنے لگیں کہ انڈسٹری میں میرا ان سے سینیئر ہیں ماضی میں جب وہ چھوٹی تھیں تو ان سے بھول ہوگئی کہ انہوں نے میرا کو اپنا دوست سمجھ لیا حالانکہ وہ تو میرا جیسی بے ہودہ اور کسی بھی حد تک گرنے والی عورت سے بات ہی کرنا پسند نہیں کرتیں۔

معاملہ ابھی رفع دفع ہی ہوا تھا کہ پروگرام میں شریک کامیڈین نے مہمانوں سے تصویر اتارنے والے کی انگریزی پوچھ لی، جسے گلابی انگریزی کی وجہ سے مشہور میرا نے سمجھ لیا اور پروگرام سے ہی اٹھ کر چلی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔