عمران خان کو شیخ رشید اندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں، عابد شیر علی

ویب ڈیسک  پير 28 جولائی 2014
عمران خان پہلے کہتے تھے کہ وہ شیخ رشید کو اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھیں اور اب ان ہی کے ساتھ بیٹھے ہیں،وزیر مملکت پانی بجلی فائل:فوٹو

عمران خان پہلے کہتے تھے کہ وہ شیخ رشید کو اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھیں اور اب ان ہی کے ساتھ بیٹھے ہیں،وزیر مملکت پانی بجلی فائل:فوٹو

لاہور: وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہےکہ شیخ رشید نہ بھولیں وہ پنڈی سے خیراتی سیٹ پر رکن قومی اسمبلی بنے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق  عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے پاس مایوسی کی سیاست کے سوا کچھ نہیں  وہ عمران خان کو بھی اندھے کنویں میں دھکیل رہے ہیں جبکہ شیخ رشید یہ بھی نہ بھولیں کہ وہ خیراتی سیٹ پر قومی اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ وہ شیخ رشید کو اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھیں اور اب ان ہی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ شیخ رشید عمران خان سے چپڑاسی والی بات کا ہی بدلہ لے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔