وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

ویب ڈیسک  پير 28 جولائی 2014
 حکومت کی جانب سے چھٹی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں،
فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے چھٹی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے اسے موجودہ قیمتوں پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں انہوں نے عید الفطر کے موقع عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ نہ کرتے ہوئے اسے موجودہ قیمت پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اوراس حوالے سے وزیراعظم  نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے بھیجی گئی سمری بھی مسترد کردی ۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے چھٹی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جس کی مد میں حکومت ایک ارب 36 کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔