عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیکیورٹی انتہائی سخت

ویب ڈیسک  پير 28 جولائی 2014
دارالحکومت میں 4500 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جن کو 667  مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔   فوٹو:فائل

دارالحکومت میں 4500 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جن کو 667 مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتہائی سخت جب کہ سکیورٹی پلان کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 4500 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق عید الفطر کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی تھی جس کے تحت شہر میں 4500 اہلکار 667  مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سکیورٹی پلان کے مطابق عید کے پہلے روز مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹی کے علاوہ شہر کے 19 کھلے مقامات پر بھی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتیاں ہوئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مختلف مقامات پر لوگوں کی چیکنگ کی۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عید کی نماز کے لئے نمازیوں کو واک تھرو گیٹ کے ذریعے مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔