اسکیٹنگ کے ماہر 6 سالہ بچے نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

نیٹ نیوز  پير 28 جولائی 2014
گگن ستیش اپنا چہرہ صرف پانچ انچ کے فاصلے پر رکھ کر گاڑیوں کے نیچے سے گزرجاتا ہے

گگن ستیش اپنا چہرہ صرف پانچ انچ کے فاصلے پر رکھ کر گاڑیوں کے نیچے سے گزرجاتا ہے

بنگلور: 6 سالہ بھارتی بچے نے اسکیٹنگ میں اپنی مہارت سے سب کو حیران کرنے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا بتایا گیاہے کہ بنگلور کے رہائشی چھ سالہ گگن ستیش نے اپنی اندر ایسی عجیب وغریب صلاحیت پیدا کرلی ہے کہ وہ کسی الاسٹک کی طرح پھیل کر زمین سے اپنا چہرہ صرف پانچ انچ کے فاصلے پر رکھ کر گاڑیوں کے نیچے سے گزرجاتا ہے ۔

حال ہی میں گگن ستیش نے صرف انتین سیکنڈ میں انتالیس گاڑیوں کے نیچے سے گزرنے کا کارنامہ سرانجام دیاہے اپنے شہر میں سلیبرٹی بن جانے والے اس بچے سے متاثر ہوکر متعدد بچے بھی اس انوکھے کھیل کی طرف متوجہ ہورہے ہیں گگن ستیش کا کہنا ہے کہ میں اسکیٹنگ سے محبت کرتا ہوں اور میں یہ تین سال کی عمر سے کررہا ہوں اب میرا اگلا ہدف ایک سو گاڑیوں کے نیچے سے گذرنے کا ہے جب کہ میں اولمپکس میں بھی شرکت کرنا چاہت اہے گگن کے ریکارڈ بریکنگ اسٹنٹ کو انڈیا بک آف ریکارڈ کا حصہ بنایا لیا گیا ہے تاہم گیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس کی توثیق کیا جانا باقی ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔