آتش بازی کے رنگا رنگ مظاہرے کے ساتھ پاکستان رمضان نشریات کا اختتام

عابد اسحٰق  منگل 29 جولائی 2014
ہزاروں افرادنے شہررمضان کارخ کیا ،کروڑوں کے انعامات جیتے،گمشدہ بچوں کو مائیں اوردکھیاروں کوامدادملی فوٹو: ایکسپریس/فائل

ہزاروں افرادنے شہررمضان کارخ کیا ،کروڑوں کے انعامات جیتے،گمشدہ بچوں کو مائیں اوردکھیاروں کوامدادملی فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: حالیہ ماہ رمضان کے دوران مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کرنے والی ٹی وی چینلز کی تاریخ کی سب سے بڑی اورمنفرد نشریات ’’پاکستان رمضان‘‘آتش بازی کے دلکش اور رنگا رنگ مظاہرے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی۔

غیرجانبدار ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کے منفرد انداز میزبانی اور عوام میں اُن کی بے پناہ مقبولیت کی بدولت ایکسپریس تمام ٹی وی چینلز پر اپنی واضح برتری ثابت کرنے میں کامیاب ہوا، ماہِ رمضان کی پہلی تاریخ سے چاند رات تک ملک کی ممتاز شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے جن میں معصوم بچوں اور خواتین سے لے کر عمر رسیدہ افراد تک سبھی شامل تھے ،ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بسائے ہوئے شہر کا رُخ کیا اور اِس تاریخی نشریات میں شامل تمام ہی پروگرامز میں گہری دلچسپی ظاہر کرکے اِسے تاریخ کی مقبول ترین نشریات بنا دیا۔ شہررمضان میں ایک ماہ کے دوران زندگی کابھرپوراحساس دلاتے مناظردیکھنے میں آئے۔

یہاں لوگوں کے دکھ دردبانٹتے ہوئے آنکھیں نم بھی ہوئیں اورپرلطف جملوں پرمسکراہٹوں کاتبادلہ بھی ہوا،حمد وثناء کے گلہائے عقیدت پرممتازثناخوانوں کی تحسین کے لیے سبحان اللہ اوردعاؤں پرآمین کی صدائیں بھی بلندہوئیں ،ذہین ہونہاروں کی پذیرائی اوربزرگوں کی عزت افزائی کے لیے تالیوں کی گونج بھی یہاں سنائی دی۔عالم اسلام کی عظیم ہستیوں کے ایام شہادت وولادت پرانہیں بھرپورخراج عقیدت بھی پیش کیاگیا،فتح بدرومکہ اوریوم آزادی کاجشن بھی منایاگیااورطاق راتوں میں ندامت کے اشک بہاکرمغفرت وبخشش کی دعائیں بھی یہیں مانگی گئیں ۔

ایک ماہ کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشہررمضان کے مہمان بنے اورڈاکٹرعامرلیاقت سے اپنی گہری دلی وابستگی کاثبوت دیا اورروزانہ سیکڑوں افرادنے یہاں روزہ افطار کیااور اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات کواپنے پسندیدہ میزبان کے ساتھ گزارکراپنے لیے یادگاربنالیا۔ پاکستان گھر،عالم آن ایئر ،زیرزبرپیش اورعشائیے سمیت شہررمضان کے تمام ہی پروگرامزناظرین کے دلوں کی دھڑکن بنے۔

پاکستان گھر میں آسان سوالات اور اوربذریعہ قرعہ اندازی انعامات کی برسات سے سیکڑوںافراد سیراب ہوئے اور’’راہ نیکی‘‘ نے ہزاروں ضرورت مندوں کی بے رنگ زندگی میں رنگ بھردیے بالخصوص محمودہ سلطانہ فاؤنڈیشن کی جانب سے متعددضرورت مندوں کو ملنے والی لاکھوں روپے کی امدادنے ان کی زندگی بدل دی اورایدھی سینٹر میں مقیم کئی گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملاکر نیکی کی بے مثال تاریخ رقم کی اور ان بچوں کی زندگی تباہ ہونے سے بچالی گ۔آغازسحرمیں قاری ابراہیم کاسی اورقاری حق نوازسعیدی کی دلکش قرأت اورڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی فکرانگیزتشریحات نے قلوب کومنورکیا،سحروافطارکی روح پرور ساعتوں کو ڈاکٹرعامر لیاقت کے ساتھ ممتازثناخواں الحاج عمران شیخ عطاری ،حافظ احمدرضاقادری ،حافظ طاہر قادری ،محمد ریحان قریشی،محمدعلی سہروردی ،محمد مکرم علی خان،معین عالم اورشہریاررضا نے مسلسل پرکیف بنائے رکھا۔گرافک ڈیزائنرز کی پاکستان کے موضوع پرخوبصورت منظر کشی کوبھی لوگوں نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا۔

’’ قصص الانبیاء‘‘ او’’رآؤکہانی سنیں‘‘ میں معصوم بچوں کے ساتھ ڈاکٹر عامر لیاقت کی مفیداوردلچسپ گفتگو پربھی لوگوں نے اپنی بھرپورپسندیدگی کااظہارکیاجبکہ ہر روز ایک نئی ڈش کے ساتھ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پروگرام عشائیہ بھی مقبولیت میں کسی سے پیچھے نہیں رہابالخصوص خواتین میں اس پروگرام کوخاصی مقبولیت حاصل رہی ۔پاکستان سے عہدکو بھی لوگوں نے منفرد روایت قرار دیا۔دوران نشریات رمضان کی تاریخ کاسب سے بڑااوربیش قیمت کوئزشو’’زیرزبرپیش‘‘ناظرین کی خصوصی دلچسپی کامرکزبنا ،ذہنی آزمائش پرمبنی اس مقابلے کے دلچسپ اورمنفردفارمیٹ اورڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے خوبصورت انداز کو بھی لوگوں نے کافی سراہا غرض یہ کہ سبز رنگ سے رنگی ’’پاکستان رمضان نشریات‘‘ ہر ایک کی سوچ اور توجہ کا مرکز بنی رہی جس کی ایک بڑی وجہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی تاریخ میں سب سے بڑا سیٹ اور اِس پر اذانِ مغرب کے وقت تمام لوگوں کا ایک ساتھ روزہ افطار کرنابھی تھا۔

تاریخ سازنشریات کے دوران مسلسل ایک ماہ تک ایکسپریس کے دفاترمیں ٹیلی فون کالز کاتانتابندھارہااورعوامی حلقوںنے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی دینی خدمات اورماہ رمضان کو اس کی اصل روح کے ساتھ پیش کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ ایکسپریس  کی براہ راست خصوصی نشریات ’’پاکستان رمضان‘‘میں لوگوں کی دلچسپی آخری دن بھی پہلے دن ہی کی طرح قائم ودائم رہی اور عیدکی خریداری اور دیگرگھریلومصروفیات کو پس پشت ڈال کرشہررمضان کارُخ کیا اوراپنے پسندیدہ میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے مہمان بنے اوراُن کے خوبصورت انداز گفتگو سے مستفید ہوئے۔

نشریات کے آخری روز17جنوری 2014ء کودہشت گردوں کی جانب سے ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی پرہونے والے حملے میں جاں بحق ہونے والے ایکسپریس میڈیا گروپ کے فرض شناس شہید سیکیورٹی گارڈ محمد اشرف اور ملازم وقاص شہید کے لواحقین کو مدعو کیا جن سے میزبان کی گفتگو سن کر حاضرین آبدیدہ ہوگئے۔

آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ لائوڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دینے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سڈنی میں واقع اوبرن گیلی بولو جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کے موقع پر لائوڈ اسپیکر کے ذریعے اذان کی آواز بلند ہونے پر مسلمان کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقعے پر مسجد کے باہر جمع ہونیوالے افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقعے کا انتظار سالہا سال سے کر رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔