بہاولپور اور بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 5افراد جاں بحق، 4 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 29 جولائی 2014
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بہاولپور: عباس نگر اور محمد بگر میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقے عباس نگر میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ماں اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسرا حادثہ بورے والا روڈ پر محمد نگر کے قریب پیش آیا جس میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔