کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کوسٹر میں دھماکے سے 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 30 جولائی 2014
دھماکا گیس سلنڈر کا نہیں بارودی مواد کا لگتا ہے کیونکہ گاڑی کا سلنڈر محفوظ ہے،پولیس،فوٹو:فائل

دھماکا گیس سلنڈر کا نہیں بارودی مواد کا لگتا ہے کیونکہ گاڑی کا سلنڈر محفوظ ہے،پولیس،فوٹو:فائل

کراچی: ناظم آباد کے علاقے میں کوسٹر میں دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 رضویہ تھانے کی حدود میں  کوسٹر میں دھماکے سے  4 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر کا نہیں بارودی مواد کا لگتا ہے کیونکہ گاڑی کا سلنڈر محفوظ ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے جس کے نشانات گاڑی پر موجود ہیں جبکہ شبہ ہےکہ دھماکے میں زخمی چاروں افراد گاڑی میں دھماکا خیز مواد لے جارہے تھے جو راستے میں ہی پھٹ گیا جس کے بعد انہیں تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔