مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کا آج 121واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک  جمعرات 31 جولائی 2014
فاطمہ جناح برطانوی راج کی شدید مخالف اور دو قومی نظریہ کی حامی تھیں،انہوں نے تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کرخدمات پیش کیں.   فوٹو؛فائل

فاطمہ جناح برطانوی راج کی شدید مخالف اور دو قومی نظریہ کی حامی تھیں،انہوں نے تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کرخدمات پیش کیں. فوٹو؛فائل

کراچی: تحریک آزادی پاکستان کی سرگرم رہنما اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطہ جناح کا آج 121 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔

فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئیں، آپ بہن بھائیوں میں قائد اعظم سے سب سے زیادہ قربت رکھتی تھیں فاطمہ جناح نے کلکتہ کے ڈینٹل کالج سے ڈینٹسٹ کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اپنے بڑے بھائی محمد علی جناح کی مشیر بن گئیں۔ فاطمہ جناح برطانوی راج کی شدید مخالف اور دو قومی نظریہ کی حامی تھیں اسی لئے انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ کے لئے بڑھ چڑھ کر خدمات پیش کیں اور مسلمانوں کی واحد سیاسی جماعت کی اہم رکن بن کر ابھریں ۔

قائد اعظم کی زندگی میں مادر ملت 1929 سے 1948 تک  ہر اہم مرحلے اور موڑ پر ان کے ساتھ رہیں، آزادی پاکستان کے بعد انہوں نے پاکستان وومن ایسوسی ایشن کے نام سے تنظیم کی بنیاد رکھی جس نے نوزائیداہ ملک میں آنے والے مہاجرین کی رہائش کے حوالے موثر انتظامات کئے۔ انہوں نے بانی پاکستان کے انتقال کے بعد بھی انسانیت کی خدمت اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔ طویل علالت کے بعد 9 جولائی 1967 کو محترمہ فاطمہ جناح اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔