جڈیجا کی سزا کو بھارتی بورڈ نے انا کا مسئلہ بنالیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 1 اگست 2014
میچ ریفری ڈیوڈ بون نے لیول ون میں تبدیل کرتے ہوئے 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی تھی مگر بھارتی بورڈ اس پر بھی برہم ہے۔ فوٹو : فائل

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے لیول ون میں تبدیل کرتے ہوئے 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی تھی مگر بھارتی بورڈ اس پر بھی برہم ہے۔ فوٹو : فائل

ساؤتھمپٹن: رویندرا جڈیجا کی سزا کو بھارتی بورڈ نے انا کا مسئلہ بنالیا، سزا کے بارے میں خلاف ضابطہ اپیل کو بھی آئی سی سی نے سماعت کیلیے منظور کرلیا۔

جیمز اینڈرسن اور اس اپیل کی سماعت جمعے کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کی جانب سے اینڈرسن کیخلاف لیول تھری کے الزام کی شکایت پر جڈیجا کے خلاف لیول 2 کا الزام عائد کیا تھا جس کو میچ ریفری ڈیوڈ بون نے لیول ون میں تبدیل کرتے ہوئے 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کردی تھی مگر بھارتی بورڈ اس پر بھی برہم ہے۔

اس نے اس کے خلاف اپیل کردی جسے آئی سی سی نے سماعت کیلیے قبول بھی کرلیا ہے جبکہ لیول ون پر دی جانیوالی سزا کیخلاف اپیل ہوہی نہیں سکتی، اس معاملے کا جائزہ اب جمعے کو ہونیوالی سماعت میں لیا جائیگا جوکہ جوڈیشل کمشنر گورڈن لیوس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔