نواز شریف سخت دباؤ میں ہیں، برطانوی اخبار

آن لائن  جمعـء 1 اگست 2014
اسلام آباد میں فوج تعیناتی یہ تسلیم کرنا ہے کہ حکومت کی بقا کا انحصار فوج کی حمایت میں ہے، برطانوی اخبار۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد میں فوج تعیناتی یہ تسلیم کرنا ہے کہ حکومت کی بقا کا انحصار فوج کی حمایت میں ہے، برطانوی اخبار۔ فوٹو؛ فائل

لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سخت دباؤمیں ہیں اور ان کی بے بسی بڑھ گئی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے2ماہ بعد اسلام آبادمیں فوج کی تعیناتی کا غیرمعمولی فیصلہ نوازحکومت کا تازہ ترین اقدام ہے۔ 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں کمی میں ناکامی اورسعودی عرب کا 10روزہ دورہ نوازشریف کی بے بسی کوتقویت دیتا ہے۔ اس صورتحال کوکئی پاکستانی اس طرح بیان کرتے ہیں کہ نوازشریف اپنے اقتدارکے ایک سال کی گرفت پرنروس ہیں۔

تجزیہ نگارحسن عسکری رضو ی نے کہاکہ حکومت نے تسلیم کرلیا کہ اس کی بقاکا انحصارفوج کی حمایت پرہے۔ اس فیصلے کووسیع پیمانے پرحکومت کی مکمل ناکامی کے طورپر دیکھاجائے گاتاہم ایک اوسط درجے کا پاکستانی اس فیصلے کوایک گھبراہٹ کے عمل کے طورپر دیکھتاہے کیونکہ صورتحال بگڑتی جارہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔