بنگلہ دیش میں ٹرین باراتیوں سے بھری بس سے ٹکرا گئی، 16 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اگست 2014
ریلوے کراسنگ کے نگران گارڈ کو حراست میں  لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں،  حکام۔ فوٹو؛ اے ایف پی

ریلوے کراسنگ کے نگران گارڈ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، حکام۔ فوٹو؛ اے ایف پی

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں باراتیوں سے بھری بس اور ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق بنگلا دیش کی شمالی سرحد کے باراتیوں سے بھری بس شادی کی ایک تقریب سے آ رہی تھی کہ بارو بازار  شہر میں ٹرین باراتیوں سے بھری  بس کا ٹکرا گئی  جس کے نتیجے میں  16افرادہلاک اور57 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ کراسنگ کے نگران گارڈ کو حراست میں  لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔