حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی، یوسف رضا گیلانی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اگست 2014
،سیاست میں لچک ہونی چاہئے اس لیے حکومت سیاست میں پل بنائے دیواریں نہیں،یوسف رضا گیلانی،فوٹو:فائل

،سیاست میں لچک ہونی چاہئے اس لیے حکومت سیاست میں پل بنائے دیواریں نہیں،یوسف رضا گیلانی،فوٹو:فائل

لاہور: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ  حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سےجائے گی کیونکہ نوازشریف نے خود تو لانگ مارچ کیا اور اب دوسروں کو روکنے کے لئے فوج طلب کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ سے نہ روکا جائے،سیاست میں لچک ہونی چاہئے اس لیے حکومت سیاست میں پل بنائے دیواریں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک کو ہم نے نہیں روکا بلکہ ان کا مطالبہ مان کر عدلیہ کو بحال کیا لیکن موجودہ حکومت غیر ضروری طور پر صورتحال کو خود پیچیدہ بنا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت لانگ مارچ سے نہیں اپنی غلطیوں سے جائے گی کیونکہ نوازشریف نے ہمارے دور میں خود تو لانگ مارچ کیا لیکن اب دوسروں کو روکنے کے لئے فوج طلب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کسی بھی وقت مذاکرات ہوسکتے ہیں  اور فوری طور پر تمام صورتحال کو کنٹرول بھی کیا جاسکتا جبکہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ لانگ مارچ ہو یا کچھ بھی سب پر امن ہونا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔