آئی فون سے بجلی کا جھٹکا، سوئی ہوئی لڑکی جان سے گئی

نیٹ نیوز  ہفتہ 2 اگست 2014
اس سے پہلے بھی ایک 23 سالہ چینی لڑکی5 iphone سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔  فوٹو : فائل

اس سے پہلے بھی ایک 23 سالہ چینی لڑکی5 iphone سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔ فوٹو : فائل

شنگھائی: چین میں موبائل فون سے بجلی کا جھٹکا لگنے پر نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔ 18 سالہ لڑکی کا تعلق صوبہ سنکیانگ سے تھا۔

اس کی بہن کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر واپس آئی تو اسے جلنے کی بو محسوس ہوئی۔ اس نے بہن کے بیڈروم میں دیکھا تو وہ مردہ پڑی تھی، اس کے جسم پر جلنے کے نشانات تھے اور قریب ہی اس کا4s iphone جلا ہوا پڑا تھا۔ اس سے پہلے بھی ایک 23 سالہ چینی لڑکی5 iphone سے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی اور ایک مرد کی ہلاکت بھی اسی طرح ہوچکی ہے۔

پہلی دونوں ہلاکتوں میں موبائل فون کو چارجنگ کی حالت میں اٹھانے کی کوشش کی گئی تھی جب کہ اسے غیر معیاری چارجر سے چارج کیا جارہا تھا۔ حالیہ واقع کے بارے میں ابھی یہ واضح نہیں کہ ایپل کا اصل چارجر استعمال کیا جارہا تھا یا کوئی غیر معیاری چارجر استعمال ہورہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔