سونا، جواہرات سے بنا آئی فون مارکیٹ میں آنے کیلیے تیار

نیٹ نیوز  ہفتہ 2 اگست 2014
اس آئی فون کی قیمت 8795 ڈالر (تقریباً 879500 پاکستانی روپے ہے)۔  فوٹو : فائل

اس آئی فون کی قیمت 8795 ڈالر (تقریباً 879500 پاکستانی روپے ہے)۔ فوٹو : فائل

نیو یارک: مقبول موبائل فون آئی فون کے بہت سے ماڈل آپ نے دیکھے ہونگے لیکن سونے اور ہیروں سے مزین آئی فون پہلی دفعہ منظر عام پر آیا ہے۔

برک لکس کمپنی نے آئی فون کا خصوصی ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے جس کی باڈی 24 قراط سونے سے بنی ہے اور اس پر ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ اس کی قیمت 8795 ڈالر (تقریباً 879500 پاکستانی روپے ہے) اور اگر آپ اسے خریدنے کے لیے واقعی سنجیدہ ہیں تو 500 ڈالر کا ایڈوانس بھی جمع کرانا پڑے گا تاکہ بر وقت بکنگ ہو جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔