پولیس کی کارروائیوں میں 218ملزمان گرفتار، خطرناک اسلحہ اور دستی بم برآمد

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 2 اگست 2014
گرفتارشدگان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی و دیگر جرائم میں ملوث197ملزمان شامل فوٹو: فائل

گرفتارشدگان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی و دیگر جرائم میں ملوث197ملزمان شامل فوٹو: فائل

کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران218ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے خطرناک اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور شراب بر آمد کر لی ۔

کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پولیس نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 78چھاپہ مار کارروائیوں میں مجموعی طور پر 218ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف اقسام کی5 گنز ، 2 گرنیڈ ، 425 گرام چرس اور2 بوتل شراب برآمد کر لی ۔

گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمات میں ملوث3 ، دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم ، چوری و ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث2 ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں4 ، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت9 ، مفرور2اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی و دیگر جرائم میں ملوث197ملزمان شامل ہیں ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔