ڈنگی کا حملہ اگست سے اکتوبر تک ہوسکتا ہے، طبی ماہرین

جہانگیر منہاس  ہفتہ 2 اگست 2014
پمز میں انسداد ڈنگی کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کر لیے گئے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پمز میں انسداد ڈنگی کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کر لیے گئے ہیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: طبی مایرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام اباد میں ڈنگی بخار کا سبب بننے والے مادہ مچھر کا لاوا خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ڈنگی وائرس کا دورانہ رواں ماہ اگست سے شروع ہوکراکتوبر کے آکر تک ہو سکتا ہے لہذا ان تین ماہ کے دوران ڈنگی کا سبب بننے والے جگہوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں ہرطرح کے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،طبی ماہر ضمیر منہاس کے مطابق ڈنگی مچھرکا حملہ اگست سے اکتوبر تک ہو سکتا ہے جس کے لیے اسکول جانے والے بچوں سمیت بڑوں کے لیے حفاطتی تدابیر انتہائی ضروری ہیں اس کے ساتھ ساتھ بارشوں کے موسم میں گھروں کے قریب پانی اکٹھا ہونے کے عمل کو روکنا بھی ضروری ہے تاکہ صاف پانی پر ڈنگی مچھر کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔

راولپنڈی میں ڈنگی کا سبب بننے والے ٹائر شاپس کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے تاہم اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو بھی ان دنوں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈنگی کا سبب بننے والی جگہوں کی نشان دہی کی جانی چاہیے ۔ پمز ذرائع کے مطابق ڈنگی کے حوالے سے اسپتال میں ہر ممکن انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ بلڈ بینکوں میں خون کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔