کراچی میں سمندر نے مزید 3 لاشیں اگل دیں، جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 اگست 2014
عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔ فوٹو:ایکسپریس

عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔ فوٹو:ایکسپریس

کراچی: عیدالفطرکے دوران تفریح کی غرض سے آنے والوں کو نگلنے والے سمندر نے آج بھی 3 لاشیں اگل دیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

کراچی میں عیدالفطر کے چھٹیوں کے دوران مختلف ساحلوں پرڈوبنے والے لوگوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو رضاکاروں کو آج منوڑا کے ساحل سے 2 جبکہ سی ویو کے قریب سے ایک لاش ملی ہے، ملنے والی لاشوں میں سے ایک بچے کی ہے۔ تینوں لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی لاپتہ افراد کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے آزردہ حال بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کئی افراد ڈوب گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔