فلم ’’حیدر‘‘ میں کام کرنے سے ذہنی پختگی ملی، شاہد کپور

نیٹ نیوز  پير 18 اگست 2014
ممبئی: فلم ’’حیدر ‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران اداکار شاہد کپور، شردھا کپور کے ساتھ موبائل فون پر تصویر بنا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: فلم ’’حیدر ‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران اداکار شاہد کپور، شردھا کپور کے ساتھ موبائل فون پر تصویر بنا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ نے انھیں ذہنی طور پر پختہ کرنے میں مدد دی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں ان کی ذہنی پختگی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی اہم وجہ فلم ’’ حیدر‘‘ میں کام کرنا ہے‘ فلم ’’ حیدر‘‘ میں ان کا کردار منفرد اور چیلجنگ نوعیت کا ہے‘ ان کو اس کردار کو اداکرنے میں بے حد محنت کرنا پڑی فلم کا اسکرپٹ معیاری ہے۔ بعض فلمیں ایسی ہوتی ہیں جن سے بطور اداکار آپ کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے یہ ویسی طرز کی فلم ہے۔

اداکار شاہد کپور نے کہا کہ وہ اور وشال بھروواج 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ کمینے‘‘ میں کام کر چکے ہیں یہ فلم سپرہٹ رہی ۔ وہ امید کرتے ہیں کہ نئی فلم ’’ حیدر‘‘ بھی مداحوں کی توجہ کامرکز بنے گی ۔ شاہد کپور نے مزید کہا کہ ہدایتکار وشال بھردواج ان کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہیں ۔ انھوں نے جب بھی وشال بھردواج کے ساتھ کام کیا ہے فلم سپرہٹ ثابت ہوئی اور ان کی فنکارانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔