پنجاب اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب دلچسپ رہے گا

عاصم شہزاد  منگل 19 اگست 2014
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلیے حکومت کا کردار بھی بہت اہم ہوگا۔     فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلیے حکومت کا کردار بھی بہت اہم ہوگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے استعفوں  کے بعد پنجاب اسمبلی میں  نیا اپوزیشن  لیڈر منتخب کرنے کیلیے دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے  میاں محمود الرشید ہیں ان کا استعفیٰ منظور ہونے سے یہ عہدہ خالی ہو جائیگا، ایوان میں پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 8,8ہے، جماعت اسلامی 1، مسلم لیگ ضیاء 3، بہاولپور پارٹی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد5 ہے، اب پیپلزپارٹی اور ق لیگ میں سے جس بھی جماعت کا اپوزیشن لیڈر بنے گا اس کو آزاد اراکین یا دیگر جماعتوں کی حمایت لینا پڑیگی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلیے حکومت کا کردار بھی بہت اہم ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ خیبر پختون خوا اسمبلی سے استعفیٰ کا مطالبہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔