ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 20 اگست 2014
الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی منظوری دے دی . فوٹو: فائل

الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے متفقہ فیصلہ کی تائید کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے فیصلہ کی منظوری دے دی . فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ندیم نصرت سے ان کی علالت کے باعث سینئر ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں واپس لے لیں ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کنونیر ندیم نصرت کافی علیل ہیں اور تنظیمی ذمہ داریوں کی مصروفیات کی وجہ سے انہیں آرام کا موقع نہیں مل پارہا جو ان کے مرض کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

اپنی علالت کے باعث ندیم نصرت نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے رخصت کی درخواست دی تھی۔ جسے رابطہ کمیٹی نے تمام تر حالات اورمصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظور کرتے ہوئے عوام اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ندیم نصرت کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔