چنیوٹ میں رشتے کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے 4 خواتین کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 20 اگست 2014
پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے قاتل بیٹےکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔  فوٹو:  فائل

پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے قاتل بیٹےکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

چنیوٹ: نواحی علاقے نصرانہ میں نوجوان نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کر کے 4 خواتین کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چینیوٹ کے نواحی علاقے نصرانہ میں ثنا اللہ نامی نوجوان اپنی ماموں زاد سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم رشتہ بھیجنے پر اسے انکار کردیا گیا، جس پر ملزم مشتعل ہوگیا اور اس نے ماموں کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس سے ثنا اللہ کی ممانی اور اس کی تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام  قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔