ربڑ بینڈ انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اگست 2014
ربڑ کے استعمال سے انسان اپنے بلڈ پریشر کو بغیر کسی بھاری اخراجات کے کنڑول کر سکتا ہے، پروفیسر جوناتھن کولیمین  فوٹو؛فائل

ربڑ کے استعمال سے انسان اپنے بلڈ پریشر کو بغیر کسی بھاری اخراجات کے کنڑول کر سکتا ہے، پروفیسر جوناتھن کولیمین فوٹو؛فائل

ڈبلن: نوجوانوں کا ہاتھوں میں ربڑ بینڈ پہننا معاشرے میں معیوب سمجھا جاتا ہے جبکہ والدین اس عمل پر اکثر بچوں کو ٹوکنے کے ساتھ  پٹائی بھی کرڈالتے ہیں لیکن سائنس نے ثابت کیا  کہ ہاتھ پر ربڑ پہننا انسانی صحت کے لئے مفید ہے۔

آئرلینڈ کے ٹرینیٹی کالج ڈبلن کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق کلائی پر ربڑ بینڈ پہننے سے بلڈ پریشر اور خونی نظام تنفس کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کو بھی ربڑ بینڈ پہن کر کنڑول کیا جاسکتا۔

انٹرنیشنل نینو سائنس پبلیکشن میں شائع ہونے والی ریسرچ کے مطابق عمومی طور پر نومود بچوں کے ہاتھوں میں ربڑ بینڈ باندھ کر بلڈ پریشر اور خونی نظام تنفس کو کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ نوجوان بھی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لئے ربڑ بینڈ پہن کر اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جوناتھن کولیمین کے مطابق ربڑ بینڈ کے استعمال سے انسان اپنے بلڈ پریشر کو بغیر کسی بھاری اخراجات کے کنٹرول کر سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔