قومی اسمبلی میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اگست 2014
 آئین اور قانون کی بالادستی  کی قرارداد محمود احمد خان اچکزئی نے پیش کی۔ فوٹو: فائل

آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد محمود احمد خان اچکزئی نے پیش کی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی۔ 

اسپیکر سردار ایاز صاد کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، کارروائی کے دوران ارکان اسمبلی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسی دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کے سربراہ محمود احمد خان اچکزئی نے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی  کی قرارداد پیش کی۔  قرارداد میں کہا گیا تھا کہ منتخب ایوان اسمبلی کی تحلیل اور وزیراعظم کے استعفیٰ کو مسترد کرتا ہے اور بعض جماعتوں کی جانب سے کئے جانے والے غیرآئینی مطالبے مسترد کرتا ہے، قومی اسمبلی نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 13 اگست کو بھی قومی اسمبلی نے ملک میں جمہوریت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔