ہمیشہ میرے اہم فیصلوں کی مخالفت کی گئی، عامر خان

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اگست 2014
لوگوں کی بات کو غور سے سنا لیکن ہمیشہ وہ کرتا ہوں جو میں بہتر سمجھا ہوں، عامر خان۔ فوٹو: فائل

لوگوں کی بات کو غور سے سنا لیکن ہمیشہ وہ کرتا ہوں جو میں بہتر سمجھا ہوں، عامر خان۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار  عامر خان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ میرے اہم فیصلوں کی مخالفت کی گئی لیکن زندگی اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ میری زندگی زندگی کے اہم فیصلوں کی میرے قریبی لوگوں نے مخالفت کی اور کہا کہ ’’عامر تم غلط کر رہے ہو‘‘، اپنی زندگی کے 25 سالہ پروفیشنل کیرئیر کے دوران میں نے ہمیشہ ان کی بات کو غور سے سنا لیکن ہمیشہ وہی کیا جو میں نے بہتر سمجھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی ہمیشہ اپنے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزارتا ہوں، اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کرتا، یہی میری کامیابی کا راز ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے کیا اور پھر  راجہ ہندوستانی،  سرفروش، لگان، فنا، رنگ دے بسنتی، گجنی، تھری ایڈیٹس اور دھوم تھری جیسی کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے ’’مسٹرپرفیکٹ‘‘ کا خطاب حاصل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔