سیاسی بحران کا جلد حل نکالا جائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کیلئے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے، الطاف حسین

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اگست 2014
حکومت بھی دھمکیوں یا طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔
الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

حکومت بھی دھمکیوں یا طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ معاملے کا جلد قابل قبول حل نکالا جائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کیلئے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے۔

لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک صبر سے کام لیں، دھرنے والے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے کے بجائے شائستگی کا مظاہرہ کریں جبکہ حکومت بھی دھمکیوں یا طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

الطاف حسین نے بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین فوری طور پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں،کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی سے معاملہ حل کیا جائے اس لیے بہتر ہے کہ جلد سے جلد معاملے کا قابل قبول حل نکالاجائے کہیں ریاست ملکی سلامتی کے لیے مداخلت پر مجبور نہ ہوجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔