بلوچستان کے علاقے تربت میں فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 22 اگست 2014
دہشت گرد قریبی آبادی پر حملہ کرنے کے ارادے سے آئے تھے، ترجمان ایف سی ۔ فوٹو: فائل

دہشت گرد قریبی آبادی پر حملہ کرنے کے ارادے سے آئے تھے، ترجمان ایف سی ۔ فوٹو: فائل

تربت: دشت کے علاقے میں فورسز کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں قریبی آبادی پر حملے کے ارادے سے آنے والے مسلح دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔