صنم ماروی کی شاندار پرفارمنس، صوفیانہ کلام پر لوگ جھومتے رہے

قیصر افتخار  ہفتہ 23 اگست 2014
ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا، آرگنائزر ظفر خان اور ماہا خان  فوٹو : فائل

ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا، آرگنائزر ظفر خان اور ماہا خان فوٹو : فائل

لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی نے آسٹریلیا کے شہرملبورن میں بسنے والی پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کو صوفیانہ کلام پرمبنی پرفارمنس پرجھومنے پر مجبورکردیا۔

پاکستانی اور سکھ برادری دھمال پر بھنگڑے ڈالتی رہی جب کہ پرفارمنس کے بعد آٹوگراف اورتصاویر بنوانے کا سلسلہ جاری رہا۔ شوکے آرگنائزرز ماہی آرٹس اینڈ کلچر کے روح رواں ظفرخان اورماہا خان نے مزید میوزک پروگرام کرنے کے لیے صنم ماروی سے معاہدہ کرلیا۔ جب اس سلسلہ میں ملبورن رابطہ کیا گیا تو صنم ماروی نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں پرفارمنس کے لیے آئی ہوں لیکن میری توقعات سے بڑھ کرمجھے یہاں رسپانس ملا ہے۔

دوسری جانب شو آرگنائزر اور معروف شاعر ظفر خان اور ان کی اہلیہ ماہا خان کا کہنا تھا کہ ہم دیارغیر میں پاکستانی کلچرکی پروموشن کے لیے ہرسال پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں۔ ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کے تعاون سے بھی ہم گزشتہ برسوں میں میوزک پروگرام اور اسٹیج ڈرامے پیش کرچکے ہیں اور اس مرتبہ ہم نے پاکستان کی بہترین گلوکارہ صنم ماروی کویہاں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا اور اسی لیے ہم آئندہ بھی ان کے ساتھ مزید پروگرام کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔