چہرے کی جھریوں کیلیے وٹاکس انجکشن کینسر کے علاج میں بھی معاون

نیٹ نیوز  ہفتہ 23 اگست 2014
اعصاب شکن دوا بوٹاکس معدے کی رسولی کو بڑھنے سے روک دیتی ہے اور اسے کیمو تھیرپی کے عمل کے لیے مزید کمزور بنا دیتی ہے۔  فوٹو : فائل

اعصاب شکن دوا بوٹاکس معدے کی رسولی کو بڑھنے سے روک دیتی ہے اور اسے کیمو تھیرپی کے عمل کے لیے مزید کمزور بنا دیتی ہے۔ فوٹو : فائل

لندن:  جانوروں پر کی جانے والی ایک تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہونے والا بوٹاکس انجیکشن کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اعصاب معدے کے کینسر کو بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اعصاب شکن دوا بوٹاکس معدے کی رسولی کو بڑھنے سے روک دیتی ہے اور اسے کیمو تھیرپی کے عمل کے لیے مزید کمزور بنا دیتی ہے۔

برطانیہ کے کینسر ریسرچ کے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی نتائج ہیں اور بھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ انجیکشن زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے یا نہیں۔ بوٹاکس کو عموماً بڑھاپے کی علامات یعنی جھریوں کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے نہ کہ کینسر کے علاج کے لیے۔ سائنس دانوں نے دماغ اور نظامِ انہضام کے درمیان کام کرنے والی ویگس نرو کے معدے کے کینسر کی نشو و نما میں کردار پر تحقیق کی۔

تجربے سے ثابت ہوا کہ اس عصبیے کو کاٹ دینا یا اسے بوٹاکس کے استعمال سے سْن کر دینے سے معدے کے اندر سرطانی رسولی کی افزائش میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور اس پر کیمو تھراپی زیادہ موثر ہو جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔