پاکستان کو متوسط طبقے سے جنم لینے والی مخلص قیادت کی ضرورت ہے، الطاف حسین

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 اگست 2014
قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود ملک ان سے محروم رہتا ہے اور غیر ملکی کمپنیاں ان سے فائدہ اٹھاتی ہیں، الطاف حسین  فوٹو: فائل

قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود ملک ان سے محروم رہتا ہے اور غیر ملکی کمپنیاں ان سے فائدہ اٹھاتی ہیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو غریب ومتوسط طبقے سے جنم لینے والی سچی اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے اور مسائل کا شکار افراد ہی ملک کو مسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم اپر پنجاب کے ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے مگر ہماری حکومتیں تیل، گیس، سونے اور دیگرمعدنیات کے ذخائر کو غیر ملکی کمپنیوں کو ٹھیکے پر دیتی ہیں، اس طرح ہمارے قدرتی وسائل سے غیر ملکی کمپنیاں فائدے اٹھاتی ہیں اور ملک اس سے محروم رہتا ہے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا ہے اور ایسی پالیسیاں بنانی ہیں جن سے ملک کو فائدہ ہو۔ انہوں نے پنڈی زون کے ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تحریک کے پیغام کو پھیلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں تاکہ ہم ملک کو خوشحال اور مضبوط ومستحکم بناسکیں اور محروم عوام کو ان کے حقوق دلاسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔